Uncategorized

ہم ریاستی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ قانون نافذ کرو، علامہ حسن ظفر نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایران کے شہر قم میں دینی طلاب کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مجاہد عالم دین حجت الاسلام و المسلمین سید حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ ہم کب تک اپنی عزت اور احترم کو بچانے کے بہانے اور مختلف مصلحتوں کی خاطر بے گناہ لاپتہ شیعہ نوجوانوں کیلئے آواز نہیں اٹھائیں گے۔ انہوں نے کراچی کے بغدادی تھانے سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یزیدی قوتوں نے اپنی پوری طاقت کے ساتھ امام حسین علیہ السلام اور ان کے جانثار ساتھیوں کو اس دنیا میں شکست دینے کیلئے سامان فراہم کیا لیکن خدا نے قرآن میں فیصلہ کر دیا ہے کہ عزت اللہ کیلئے اور اس کے رسول اور مومنین کیلئے ہے۔ آج ہم اس بہانے سے بے گناہ اسیر نوجواجوں کی مدد کو نہ نکلیں کہ ہماری عزت و آبرو داو پر لگ جائے تو یہ صحیح بات نہیں ہے۔

جیل بھرو تحریک کے روح رواں نے قم کے دینی طلاب سے خطاب میں کہا کہ جب میں نے لاپتہ نوجوانوں کے بارے میں بات کی تو میں اکیلا تھا لیکن میرے جانثار ساتھیوں اور پوری قوم نے میرا ساتھ دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بے گناہ شیعہ نوجوانوں کی بیویاں ان کو ڈھونڈنے کیلئے ہسپتالوں، مردہ خانوں، ایدھی سنٹرز کا چکر لگا رہی ہیں۔ ان نوجوانوں کے بوڑھے والدین اپنے پیاروں کی راہ تک رہے ہیں۔ علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا کہ ہمارا مطالبہ تو کوئی غیر قانونی نہیں ہے۔ ہم ریاست کے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ قانون نافذ کرو۔

سید حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ اگر ان نوجوانوں نے کوئی جرم کیا ہے تو انہیں عدالتوں میں پیش کیا جانا چاہیئے اگر کوئی جرم نہیں کیا تو ان کو آزاد کرنا چاہیئے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نوے روز تک شہریوں کو اپنے پاس رکھنے کا قانون پاس کروایا اب تو یہ بے گناہ نوجوان کئی سالوں سے ان کے پاس ہیں۔ آپ نے کہا کہ ان مظلوموں کا کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ کوئی نہیں ہے جو ان کے والدین کو سہارا دے سکے۔ سب کے نعرے کھوکھلے ہیں۔ ان بے گناہ نوجوانوں میں کوئی حسن نواز یا حسین نواز نہیں اور نہ کوئی نوازشریف کا داماد کیپٹن صفدر ہے کہ جس کیلئے پارٹیاں آواز اٹھائیں۔ سب پارٹیاں چوروں اور ڈاکووں کی حمایت تو کرتی ہیں لیکن لاپتہ بے گناہ شیعہ نوجوانوں کی کوئی پارٹی نہیں ہے۔

واضح رہے ایران کے مقدس شہر قم میں پاکستانی کے علما اور دینی طلاب کی جانب سے جیل بھرو تحریک کی حمایت اور لاپتہ شیعہ نوجوانوں کی آزادی کیلئے دعائیہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا۔ اس پروگرام میں بے گناہ شیعہ اسیروں سے متعلق مختصر ڈاکومینڑی دکھائی گئی اور جلسہ سے علامہ سید حسن ظفر نقوی نے لائیو خطاب کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button