مشرق وسطی

شامی فوج کی العمر آئل فیلڈ کی جانب پیشقدمی

شامی فوج اور رضاکار فورس، صوبہ دیرالزور کے مشرقی مضافاتی علاقے میں واقع اسٹریٹیجک قصبے زیبان کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے بعد العمر آئل فیلڈ کے قریب پہنچ گئی ہے جو ایک بڑی آئل فیلڈ شمار ہوتی ہے-

شامی فوج، دریائے فرات کے مشرق میں پل بنا کر پیشقدمی کر رہی ہے اور وہ العمر آئل فیلڈ کو اپنے کنٹرول میں لینے کی کوشش کر رہی ہے-

شامی فوج نے جنوبی دیرالزور کے مضافاتی شہر بوکمال کی جانب بھی اپنی کارروائیاں تیز کردی ہیں-

ایک اور رپورٹ کے مطابق ہیومن رائٹس واچ برائے شام نے، جس کا ہیڈ آفس لندن میں ہے، متعدد باوثوق ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ داعش کے بہت سے کمانڈر ترکی فرار کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں-

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button