پاکستانی شیعہ خبریں

ملک میں دہشتگردوں کی کمین گاہیں اب بھی موجود ہیں، علامہ ناظر تقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں مسلسل دہشتگردی کے واقعات نے عوام میں پھر سے مایوسی پیدا کر دی ہے، کچھ روز قبل ہزارہ شیعہ برادری اور اس کے بعد پولیس کے جوانوں کو نشانہ بنایا گیا، دہشتگردی کے ان واقعات سے ہماری فورسز کے حوصلوں کو کم نہیں کیا جا سکتا۔

اپنے بیان میں علامہ ناظر تقوی نے کہا کہ دہشتگرد ان بزدلانہ حملوں سے اپنے وجود کا احساس دلانا چاہتے ہیں، تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو چاہیئے کہ محاذ آرائی اور مخالفت کی سیاست چھوڑ کر دہشتگردی کے مسئلے پر ایک مؤقف اور ایک آواز ہوجائیں، کیونکہ اس وقت ملک سنگین داخلی اور خارجی بحران کا شکار ہے، اگر دہشتگردی کے ان واقعات کو کنٹرول نہیں کیا گیا، تو دہشتگردوں کے حوصلے کہیں پھر سے بلند نہ ہو جائیں۔

انہوں نے کہا کہ اب بھی ملک میں دہشتگردوں کی کمین گاہیں موجود ہیں، جن کا خاتمہ کرنا بہت ضروری ہے، ہم حکومت اور سکیورٹی فورسز کے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان چند مٹھی بھر رہ جانے والے دہشتگردوں کی کمین گاہوں کو ختم کیا جائے، تاکہ ملک بھر میں مکمل امن قائم ہوسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button