اربعین حسینیؑ کے لئے بائی روڈجانے والے زائرین مشکلات کا شکار، حکومت بلوچستان کی بے حسی جاری!
شیعہ نیوز(پاکستانی خبر رساں ادارہ) اربعین امام حسین ؑ کےلئے بائی روڈ سفر کرنے والے ہزاروں زائرین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ کوئٹہ میں ہزاروں زائرین پھنسے ہوئے ہیں جنہیں تفتان بارڈر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں زائرین نے احتجاج شروع کردیا ہے، زائرین کا مطالبہ ہے کہ انہیں فوری پاکستان بارڈر کراس کرنے دیا جائے تاکہ وہ اربعین کے موقع پر کربلا میں پہنچ سکیں۔ہر سال ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی زائرین ایران کے راستے کربلا کا سفر کرتے ہیں ، مگر اس سال حکومت بلوچستان شیعہ دشمنی میں زائرین کو پریشان کررہی ہے ۔ ڈیرہ اسماعیل خان سے آنے والےقافلے کو بھی ژوب کے مقام پر روک دیا گیا ہے ۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے ابنِ زیاد شہباز شریف کے ایماء پرپارچنار سے کربلا جانے والے قافلہ کو پنجاب کی حدود میں داخلے سے روک دیا ہے۔
اس موقع پر وفاقی حکومت اور مقتدر حلقوں سے گذارش ہے کہ وہ زائرین کے مسئلہ کا فوری نوٹس لیں اور پاکستان کے شہریوں کو سہولیات فراہم کرتے ہوئے انکی باآسانی کربلا روانگی کے اسباب مہیا کریں کیونکہ یہ انکی ذمہ داری ہے۔