حکومت اور ریاست زائرین کے شوق زیارات کا احترام کرتے ہوئے انہیں ہرقسم کی سفری سہولیات فراہم کرے۔ علامہ مظہر علوی
شیعہ نیوز(پاکستانی خبر رساں ادارہ)شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی خاص ہدایت کی روشنی میں شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر اور شعبہ زائرین کے مسؤل علامہ مظہر عباس علوی نے نارووال میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال سے ایک وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور شہدائے کربلا کے چہلم کے سلسلہ میں مقامات مقدسہ کی اور زیارت کے سفر کے لئے گذشتہ کئی دن سے کوئٹہ میں رکے ہزاروں زائرین کے مسئلے کی طرف متوجہ کیا ۔ علامہ مظہر عباس علوی نےکہا کہ تفتان بارڈر کے راستے اربعین سے قبل زائرین کو مقامات مقدسہ پہنچانے کے لئے کوئٹہ سے تفتان ہنگامی بنیادوں پر انکی روانگی کو یقینی بنانے کے لئے ضروری اقدامات برؤے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا۔وفاقی وزیر داخلہ نے معاملہ کی اہمیت‘ سنگینی اور حساسیت کے پیش نظر وفاقی سیکریٹری داخلہ کو ہدایات جاری کیں کہ وہ ان زائرین کربلا کی فوری روانگی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں اور تمام زائرین کی بروقت روانگی اور سیکورٹی انتظامات کو موثر بناتے ہوئے اس مسئلہ کو اگلے چند روز کے اندر اندر حل کرے ۔علامہ مظہر علوی نے وفاقی وزیر داخلہ کو بتایا کہ پاکستان بھر کے تمام مکاتب و مسالک کے زائرین شہدائے کربلا سے اپنی عقیدت و وابستگی کے اظہار کے لئے ماہ محرم الحرام اور چہلم مظلوم کربلا ؑ کے موقع پر سفر زیارت اختیار کرتے ہیں جن کی اکثریت متوسط طبقہ پر مشتمل ہوتی ہے لہذا کوئٹہ تفتان کا راستہ زائرین کی سہولت کے اعتبار سے نہایت کم خرچ اور نزدیک ہے لہذا یہ اہم اور ضروری ہے جسے کسی صورت ترک نہیں کیا جاسکتا چنانچہ حکومت اور ریاست زائرین کے شوق زیارت اور عقیدت کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے انہیں ہرقسم کی سفری سہولیات فراہم کرے اور گذشتہ کچھ عرصہ سے انہیں کوئٹہ یا تفتان بارڈر پر پاکستان ہاؤس میں جن مسائل کا سامنا ہے ان کے حل کے لیے وعدہ کیا گیا