مشرق وسطی

شام میں جنگ بند کرانے کے لئے آستانہ مذاکرات کا آغاز

بحران شام کے حل اور اس ملک میں جنگ بند کرانے کے لئے قزاقسان کے دارالحکومت آستانہ میں ساتویں دور کے مذاکرات شروع ہو گئے۔

آستانہ مذاکرات میں حکومت شام اور مخالف گروہوں کے ہمراہ فائربندی کے نگراں ملکوں کی حیثیت سے ایران، ترکی اور روس کے علاوہ اقوام متحدہ کا وفد نیز مبصر ملکوں کی حیثیت سے امریکہ اور اردن کے وفود شامل ہیں۔
آستانہ مذاکرات میں ایرانی وفد کی قیادت نائـب وزیر خارجہ حسین جابری انصاری کر رہے ہیں جبکہ روسی وفد کی قیادت روسی صدر کے خصوصی ایلچی الیگزنڈر لاورنتیف اور ترکی کے وفد کی سربراہی اس ملک کے نائب وزیر خارجہ سدات اونال کر رہے ہیں۔
ان مذاکرات میں حکومت شام کا وفد اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب بشار جعفری کی قیادت میں شامل ہوا ہے۔
واضح رہے کہ آستانہ میں چھٹے دور کے مذاکرات گذشتہ سال چودہ اور پندرہ دسمبرکو ہوئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button