مشرق وسطی

کابل غیرملکی سفارتخانوں کے علاقے میں خودکش دھماکہ، متعدد افراد ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت میں آسٹریلوی سفارت خانے کے قریب گرین زون میں خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے دارالحکومت میں واقع پی ڈی 10 کے علاقے میں خودکش دھماکہ کیا گیا نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکے میں اب تک 14 افراد ہلاک جبکہ 13 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور نے خود کو ڈپلومیٹک ایریا وزیراکبر خان کے قریب دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

افغان وزیرداخلہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت صرف 4 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کا مقصد محکمہ دفاع کے بین الاقوامی مواصلات کا سربراہ کو ہلاک کرنا تھا تاہم وہ محفوظ رہے ہیں۔

دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد کی ملکی ہیں یا غیر ملکی اس کے بارے میں ابھی تک کچھ نہیں کہا گیا ہے۔

ابھی تک کسی بھی گروہ نے خودکش دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button