Uncategorized

پنجاب حکومت نے زائرین کو تنگ کرنا شروع کر دیا، جنوبی پنجاب سے جانے والے قافلے رکنی کے قریب روک دیے، زائرین نے رات سردی میں گزاری

شیعہ نیوز(پاکستانی خبر رساں ادارہ)بلوچستان اور سندھ حکومت کے بعد پنجاب حکومت نے بھی زائرین کو تنگ کرنا شروع کرنا دیا، چہلم امام حسین علیہ السلام کی غرض سے جانے والے قافلوں کو پنجاب کی سرحد پر روک دیا گیا، تفصیلات کے مطابق چہلم امام حسین علیہ السلام کربلا معلی میں کرنے والے زائرین جن کا تعلق جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع سے ہے اُنہیں پنجاب کے بارڈر رکنی کے مقام پر روک دیا گیا، احمد پورسیال، جنگ اور چنیوٹ سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار زائرین نے رات سخت سردی میں گزاری، پولیس انتظامیہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ آپ لوگوں کے پاس روٹ پرمٹ اور اجازت نامہ نہیں ہے جس کے باعث آپ کو آگے نہیں جانے دیا جا سکتا، ”اسلام ٹائمز ”سے گفتگو کرتے ہوئے زائر سید غلام عباس نقوی نے کہا کہ ہم امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے لیے کوئٹہ کے راستے تفتان جانا چاہتے ہیں، لیکن پولیس انتظامیہ ہمیں آگے نہیں جانے دے رہی، ہمیں مجبوراََ رات سخت سردی میں گزارنا پڑی، اُنہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ خواتین، بزرگ اور بچے ہیں، لیکن پولیس انتظامیہ اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے، اُنہوں نے کہا کہ آج ہمیں کہا جا رہا ہے کہ واپس ڈیرہ غازیخان جائیں اور وہاں سے انتظامیہ کے ساتھ معاملات حل کرنے کے بعد دوسرا راستہ اختیار کریں۔ واضح رہے کہ چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر پاکستان بھر سے بائی روڈ جانے والے زائرین اس وقت مسلسل کوئٹہ پہنچ رہے ہیں جہاں پہلے سے کئی ہزار زائرین کی موجودگی کی اطلاع ہے، حکومت کی جانب سے مناسب سیکیورٹی انتظامات نہ ہونے کے باعث زائرین کو مشکلات درپیش ہیں۔  شیعہ نیوز کے نمائدے سے گفتگو کرتے ہوئے زائر سید غلام عباس نقوی نے کہا کہ ہم امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے لیے کوئٹہ کے راستے تفتان جانا چاہتے ہیں، لیکن پولیس انتظامیہ ہمیں آگے نہیں جانے دے رہی، ہمارے ساتھ خواتین، بزرگ اور بچے ہیں، لیکن پولیس انتظامیہ اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے، اُنہوں نے کہا کہ آج ہمیں کہا جا رہا ہے کہ واپس ڈیرہ غازیخان جائیں اور وہاں سے انتظامیہ کے ساتھ معاملات حل کرنے کے بعد دوسرا راستہ اختیار کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button