مشرق وسطی

دہشت گردی دنیا کے لئے خطرہ ہے۔ افغان صدر اشرف غنی

افغان صدر کا کہناہے کہ دہشت گردی کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے والے ممالک نہ صرف علاقائی استحکام بلکہ خود اپنے ملک کی سیکیورٹی کو بھی خطرے میں ڈالیں گے۔

کابل میں اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی پابندی کمیٹی سربراہ سے ملاقات میں افغان صدر اشرف غنی کا کہنا تھا کہ افغانستان نے پاکستان سے مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے رکھے، اب یہ اسلام آباد پر ہے کہ وہ علاقائی امن کے لئے مثبت تعاون کرتا ہے یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغان حکومت کی امن کوششوں میں طالبان سے بات چیت بھی شامل رہی ہے۔ افغان صدر کا کہنا تھا کہ طالبان سے ماضی میں بات چیت کامیاب رہی ہے، طالبان پرتشدد اور دہشت گرد کارروائیاں نہ کریں اس سے دوسرے دہشت گرد گروپوں کو بڑھاوا ملتا ہے۔

اشرف غنی نے کہا کہ دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button