پنجاب حکومت کا انتقام، شیعت کا مقدمہ لڑنے کے جرم میں ناصر شیرازی اغواء
شیعہ نیوز(پاکستانی خبر رساں ادارہ)پنجاب حکومت کی شیعہ دشمنی جاری ، شیعت کا مقدمہ لڑنے کے جرم میں ناصر شیرازی ایڈوکیٹ اغواء۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیوایم کے رہنماسید ناصرعباس شیرازی کو آج شب ۹ بجے کے قریب واپڈا ٹاون مارکیٹ سے سادہ لباس سکیورٹی اہلکاروں نے اغواءکرلیا ہے، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ناصر شیرازی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ یو بی ایل بینک کے سامنے اپنی کار میں پہنچے تو ایک کالے رنگ کی ڈبل کیبن گاڑی نے ان کی کار کا راستہ روکا جس میں چند با وردی اور سادہ لباس پولیس اہلکار سوار تھے ، ان میں سے ایک سادہ لباس مسلح اہلکار نے ناصر شیرازی کی کار کے دروازے پر لاتوں کی بارش کردی بعد ازاں انہیں اپنے ساتھ لیکرنا معلوم مقام کی جانب فرار ہو گئے، جبکہ ان کے اہل خانہ خدا کے فضل وکرم سے اس واقعے میں محفوظ رہے۔واضح رہے کہ ایم ڈبلیوایم کے رہنما سید ناصرعباس شیرازی وزیر قانون پنجاب راناثناءاللہ کے خلاف ایک عدالتی کیس میں مدعی بھی ہیں، جس میں ناصرشیرازی نے موقف اختیارکیا ہو اہے کہ رانا ثناء اللہ نے ماڈل ٹاون کے عدالتی فیصلے پر فرقہ وارانہ تعصب کو بھڑکانے کی کوشش اور عدلیہ اور جج صاحبان کی مسلکی تقسیم کی سازش کیجس کی بناء پررانا ثناء اللہ کی نا اہلی اورصوبائی اسمبلی اور وزارت سے برطرفی کا مطالبہ کیا ہوا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ناصرعباس شیرازی کی اغواء کے پیچھے پنجاب حکومت بالخصوص رانا ثناء اللہ کی انتقامی کاروائی کو بھی خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا۔