مشرق وسطی

دیرالزور کو شامی فوج نے داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا

شامی فوج نے اسٹریٹیجک شہر دیرالزور کو داعش دہشت گرد گروہ کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔

شیعت نیوز کے مطابق فرانس پریس نے رپورٹ دی ہے کہ لندن میں متعین شامی مخالفین سے وابستہ انسانی حقوق کے نگراں گروپ نے اعلان کیا ہے کہ شامی فوج نے شہر دیرالزور کو آزاد کرا لیا ہے۔

اس سے قبل شامی ذرائع نے اعلان کیا تھا کہ فوج نے شہر دیرالزور کو آزاد کرانے کی کارروائی جاری رکھتے ہوئے کئی اور علاقوں کو داعش دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔

شامی فوج اور عوامی رضاکاروں نے مختلف علاقوں سے دہشت گردوں کا صفایا بھی کر دیا۔

شامی فوج اور عوامی رضاکاروں نے کئی علاقوں میں داعش دہشت گردوں کا محاصرہ بھی کر لیا۔

اس وقت داعش دہشت گرد گروہ کا اصلی گڑھ البو کمال کا علاقہ، عراق کی سرحد کے قریب واقع ہے جو شامی فوج سے صرف پچاس کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button