مشرق وسطی

قطر اور امریکہ کے درمیان دفاعی معاہدہ/ سعودی عرب پریشان

قطر نے امریکہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ کرکے سعودی عرب اور اس کے تین اتحادی ممالک کی قطر کے خلاف سازشوں کو ناکام بنادیا ہے۔
شیعت نیوز کے مطابق الجزیرہ نے رپورٹ میں کہا کہ قطر نے امریکہ کے ساتھ دفاعی معاہدہ کرکے سعودی عرب اور اس کے تین اتحادی ممالک کی قطر کے خلاف سازشوں کو ناکام بنادیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی حکومت نے خلیجی تنازع کے باوجود قطر کے ساتھ ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کے دفاعی معاہدے کی منظوری دیدی ہے۔ واشنگٹن قطر کے ایف 15 طیاروں کی سروس کرے گا۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکہ قطر کے لڑاکا طیاروں کیلئے زمینی تنصیبات بھی قائم کرے گا اور لڑاکا طیاروں کی سروس کیلئے بینکرز کو مزید جدید بنائے گا۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ان لڑاکا طیاروں کی مرمت کے ساتھ ساتھ سائبر سیکورٹی سروسز کے لئے تربیتی مراکز بھی قائم کئے جائیں گے۔خلیجی ممالک نے گزشتہ 5 ماہ سے دوحہ کا بائیکاٹ کررکھا ہے اور اس پر خطے میں دہشت گردوں کی حمایت کا الزام عائد کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button