Uncategorized

چہلم امام حسین علیہ السلام کے شرکا کیلئے ٹریفک پولیس کی ہدایات جاری

شیعہ نیوز(پاکستانی خبر رساں ادارہ)چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے جلوس کے لیے ٹریفک پولیس کی جانب سے جلوس میں شرکت کے خواہشمند افراد اور اداروں سے اجازت نامے حاصل کرنے کے لیے ہدایات جاری کی گئی ہیں ، ڈی آئی جی ٹریفک کے دفتر سے جاری کیے جانے والے اعلامیے کے مطابق 10نومبر 2017کو چہلم حضرت امام حسینعلیہ السلام کا جلوس نشتر پارک سے روانہ ہو کر حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا، جلوس میں شرکت کرنے والی گاڑیوں کے لیے اسٹیکر لازمی ہوگا، قانون نافذ کرنے والے ادارے ، ایمبولینس، ٹاؤن انتظامیہ، میڈیا اور ایمبولینس سروس کے منتظمین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ جلوس میں شرکت کے لیے اپنی گاڑیوں کا اجازت نامہ ( پاس یا اسٹیکر) حاصل کرنے کے لیے ڈی آئی جی ٹریفک کراچی سیکیورٹی برانچ گارڈن ہیڈ کوارٹرز میں 6سے 8نومبر تک درخواست جمع کروائیں اور 9نومبر کو اسٹیکر دوپہر چار بجے تک حاصل کرسکتے ہیں، سرکاری ادارے دفتر ی لیٹر کے ساتھ ، جبکہ میڈیا اور ایمبولینس کے لیے ادارے کے لیٹر کے ساتھ گاڑیوں کے کاغذات، ڈرائیور کے لائسنس ، قومی شناختی کارڈ اور دو تصاویر کے ساتھ درخواست جمع کروائیں، اجازت نامہ حاصل کرتے وقت قانون نافذ کرنے والے ادارے ، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن ، ایمبولینس اور میڈیا آرگنائزیشن وغیر اپنا اصل کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ، محکمانہ شناختی کارڈ اوراپنے ادارے کے لیٹر کی کاپی دکھا کراور اپنے شناختی و محکمانہ کارڈ کی کاپی جمع کروا کر اجازت نامہ حاصل کرسکتے ہیں، اعلامیے کے مطابق اسکاو ٹس، انجمنوں، فلاحی ادارے ، سبیل و نذر نیاز کی گاڑیوں کے اسٹیکر حاصل کرنے کے لیے ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کے نام درخواست کے ساتھ اصل دستاویزات اور تصدیق شدہ فوٹو کاپی منسلک ہوں ، اسکاؤٹس رابطہ کونسل کے مرکزی دفتر نمائش میں 6سے 8نومبر تک جمع کراکر رسید حاصل کریں اور 9نومبر کو دوپہر چار بجے کے بعد اسٹیکر اسکاو ٹس کے دفتر سے رسید دکھا کر حاصل کریں، اسٹیکر حاصل کرنے کے لیے گاڑی کی رجسٹریشن بک کی فوٹو کاپی، ڈرائیونگ لائسنس کی فوٹو کاپی بمعہ ڈرائیور کی دو تصاویر، قومی شناختی کارڈ کی کاپی، انجمن، ادارے یا سبیل کا لیٹر، اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کاغذات مکمل نہ ہونے کی صورت میں اجازت نامہ جاری نہیں کیا جائے گا، جلوس والے دن کسی قسم کے اجازت نامے جاری نہیں کیے جائیں گے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button