مشرق وسطی

بحرینی عوام کی شیخ عیسی قاسم کی رہائی کے لئے مظاہرے

شیخ عیسی قاسم کے گھر کے محاصرے کو ختم کرنے کے لئے کل بحرین کے عوام نےاحتجاجی مظاہرے کئے۔

شیعت نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بحرین کے عوام نےگزشتہ روز آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کے محاصرے کو ختم کرنے اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لئے أبوصیبع میں مظاہرے کئے۔

یاد رہے آل خلیفہ کی حکومت نےآیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت کو ختم کر کے گذشتہ سال جون کے مہینے میں الدراز کے علاقےمیں ان کے گھر کا محاصرہ کیا۔

بحرین میں 14 فروری 2011 سے آل خلیفہ کی حکومت کے خلاف عوام کی پر امن تحریک شروع ہوئی جسے دبانے کے لئے آل خلیفہ نے ہر قسم کا اقدام کیا لیکن وہ اس میں ناکام رہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button