مشرق وسطی

شامی فوج کا داعش کے مضبوط گڑھ دیر الزور کا مکمل کنٹرول

شامی فوج نے داعش کے آخری مضبوط گڑھ دیر الزور کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

شیعت نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شامی فوج نے داعش کے آخری مضبوط گڑھ دیر الزور کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔اطلاعات کے مطابق تیل کی پیداوار کے حوالے سے مشہور شام کے مشرقی شہر دیر الزور کو داعش کے قبضے سے چھڑا لیا گیا ہے اور شامی فوج نے وہابی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

داعش سے کنٹرول حاصل کرنے پر شام کے سرکاری ٹی وی چینل پر اعلان بھی کیا گیا جس میں کہا گیا کہ شامی فوج اور عوامی رضاکار دستوں نے دیر الزور کو وہابی دہشت گردوں سے مکمل پاک کرکے شہر کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ داعش نے 2014 میں دیرالزور پر قبضہ کرکے ہزاروں شہریوں کو محصور کردیا تھا اورعراق کی سرحد سے متصل ہونے کی وجہ اس تنظیم کے دہشت گرداس شہر کو سرحدی گزرگاہ کے طور پر استعمال کرتے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button