Uncategorized

اورنگزیب فاروقی کا علامہ عارف واحدی کو اسلامی نظریاتی کونسل سے ہٹانے کا مطالبہ

شیعہ نیوز(پاکستانی خبر رساں ادارہ)ایک ملک میں دو قانون کسی صورت چلنے نہیں دیں گے، کالعدم تحریک جعفریہ کے مرکزی ذمہ دار کو اسلامی نظریاتی کونسل کا رکن مقرر کیا جانا کسی صورت قبول نہیں، کرپٹ حکمران اپنا قبلہ درست کرلیں، پانامہ، ڈان اور پیراڈائز لیکس کے شور و غوغا کی آڑ میں پاکستان کے اسلامی تشخص سے کسی کو کھیلنے نہیں دیں گے، کالعدم تنظیم کے علامہ عارف حسین واحدی کو ملک کے اہم ترین اسلامی نظریاتی کونسل سے فوری طور پر برطرف کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار کالعدم اہلسنّت و الجماعت پاکستان کے مرکزی صدر اورنگزیب فاروقی، صدر کراچی رب نواز حنفی، تاج محمد حنفی و دیگر رہنماؤں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ حکمرانوں نے ایک طرف کالعدم کالعدم کی رٹ لگاکر ملک میں قیام امن کیلئے دن رات کوشاں اہلسنّت رہنماؤں و کارکنان کو فورتھ شیڈول میں ڈال کر ان سے آزادی کے ساتھ زندگی گزارنے کے تمام حقوق سلب کر رکھے ہیں، تو دوسری طرف اسی کالعدم کی زد میں آنیوالے فریق مخالف کو اہم سرکاری عہدوں سے نواز کر کن بیرونی آقاؤں کی کاسہ لیسی اور نمک حلالی کا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں، قوم اب باشعور ہوچکی ہے انہیں مزید اندھیروں میں نہیں رکھا جاسکتا، غیروں کے اشارے پر اسلامی اقدار سے کھلواڑ کرنیوالے فوری طور پر اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے عارف حسین واحدی کو اسلامی نظریاتی کونسل سے برطرف کرکے ان کی جگہ کسی مستند اور ملک و قوم کے خیرخواہ جید عالم دین کی تقرری عمل میں لائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button