Uncategorized

چہلم امام حسین ؑ کے جلوس کیلئے ٹریفک پولیس کاپلان جاری

شیعہ نیوز(پاکستانی خبر رساں ادارہ)چہلم حضرت امام حسین ؑکے جلوس کے موقع پر کراچی ٹریفک پولیس نے عوام کی سہولت کیلئے خصوصی انتظامات کیے ہیں ۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریفک کراچی کی طرف سے جاری ہونے والے ایک اعلامیہ کے تحت جمعہ 10نومبر کو ایک جلوس نشترپارک سے دن ایک بجے برآمد ہوگا جلوس سے قبل علم جلوس مارٹن روڈ امام بارگاہ سے تقریباً صبح نوبجے برآمد ہوگا اور یہ نشترپارک پر اختتام پذیر ہوگا جہاں مرکزی مجلس منعقدہوگی اور اس کے بعد جلوس امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں کھارادر کے لیے روانہ ہوگا ۔مرکزی جلوس کا روٹ نشترپارک ، سرشاہ نواز بھٹوروڈ ، محفل شاہ خراساں ، ایم اے جناح روڈ ، منسفیلڈ اسٹریٹ ، پریڈی اسٹریٹ ، دوبارہ ایم اے جناح روڈ ، بولٹن مارکیٹ ، بمبئی بازار ، نواب محبت خانجی روڈ سے امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں پر اختتام پذیر ہوگا۔جیسے ہی جلوس نشترپارک سے روانہ ہوگا شہر کی جانب سے آنے والی تمام ٹریفک کو سولجر بازار (بہادر یار جنگ روڈ ) کوسٹ گارڈ، انکل سریا چوک سے جوبلی یا نشتر روڈ کی جانب موڑ دیا جائے گا ۔تمام ٹریفک جوکہ ناظم آباد کی جانب سے ایم اے جناح روڈ کی طرف آرہی ہونگی انہیں لسبیلہ چوک سے نشتر روڈ کی جانب گارڈن کی طرف موڑ دیا جائے گا تاکہ وہ اپنی منزل مقصود تک پہنچ سکیں ۔ہرقسم کی چھوٹی یا بڑی ٹریفک کو گرومند رچوک سے آگے جلوس کے روٹ پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ اس تمام ٹریفک کو بہادر یار جنگ روڈ اور خان بہادر نقی محمد خان روڈ پر موڑ دیا جائے گا ۔ البتہ یہ ٹریفک سولجربازار روڈ اور خان بہادر نقی محمد روڈ بہادر یار جنگ کراسنگ تک جاسکے گی ۔تمام قسم کی چھوٹی ٹریفک جو کہ مزار قائد کی طرف سے براستہ ایم اے جناح روڈ کی جانب سے آرہی ہوگی اس تمام ٹریفک کو بہادر یار جنگ روڈ پرموڑ دیا جائے گا اور کسی بھی گاڑی کو کسی بھی حالت میں نمائش چوک کی جانب جانے کی اجازت نہ ہوگی ، کسی بھی قسم کی گاڑی جلوس کے روٹ پر کھڑی کرنیکی اجازت نہیں ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button