Uncategorized

چہلم شہدائے کربلاکے جلوس کیلئے پولیس کےسکیورٹی اقدامات

شیعہ نیوز(پاکستانی خبر رساں ادارہ)راولپنڈی پولیس نے چہلم شہدائے کربلاکے جلوس کے سیکورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی ۔چہلم کے مرکزی جلوس کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے راولپنڈی پولیس نے بڑے پیمانے پر حفاظتی اقدامات کیے ہیں ۔ پولیس کے تقریباً35سو افسران و ملازمین ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ ضلعی پولیس کے علاوہ سپیشل برانچ پولیس ، ایلیٹ فورس ، پنجاب کانسٹیبلری کی نفری ، لیڈیز پولیس ، پولیس قومی رضاکاراور ضلع امن کمیٹی کے ممبران بھی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ جلوس میں شامل ہونے کیلئے مخصوص راستوں کے علاوہ دیگر کسی راستے سے داخلے کی اجازت نہ ہو گی ۔سکیورٹی پلان کو 6سیکٹرز اور17سب سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ جلوس میں داخلے کیلئے فوارہ چوک سے لیاقت روڈ ، کشمیر ی بازار ، کمیٹی چوک ، بانسانوالہ چوک ، بنی چوک اور صرافہ بازار کے انٹری پوائنٹ شامل ہیں ۔جلوس کا آغاز امام بارگاہ عاشق حسین تیلی محلہ سے ہو گا ۔ جہاں سے جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ قدیمی پر اختتام پذیر ہو گا ۔ جلو س کے راستوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں ۔ جلوس کے راستوں ،گلیوں کو خار دار تاروں سے سیل کیا جائے گا۔جلوس کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button