عدالت نے ممتاز بحرینی حقوق رہنما نبیل رجب کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت تیسری بار ملتوی
ممتاز بحرینی انسانی حقوق رہنما نبیل رجب کی اپیل کی سماعت آل خلیفہ کی نمائشی عدالت نے ایک بار پھر22 نومبر تک ملتوی کردی ہے ۔ ا س سماعت پر دفاعی اور استغاثہ کے وکیل اپنے دلائل مکمل کرنا تھے ۔
شیعت نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بحرین کے انسانی حقوق کے رہنما نے بحرینی آل خلیفہ حکومت کے بے بنیاد الزامات کے تحت دی جانے والی دو سالہ قید کی سزا کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے ۔
آج سماعت کے لئے جب انہیں عدالت پیش کیا گیا تو وہ سزا یافتہ قیدیوں کی وردی میں ملبوس تھے۔یہ تیسری بار ہے کہ ان کی اپیل میں مقدمے کی سماعت بغیر کسی کاروائی کے ملتوی کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ نبیل رجب پرجولائی میں غیر ملکی صحافیوں کے ساتھ بحرین میں انسانی حقوق کی حکومتی سطح پر خلاف ورزیوں پر تبادلہ خیال کرنے کو جواز بناتے ہوئے اسے جعلی خبرپھیلانے کی ا لزامات کے تحت دو سال قید کی سزا دی گئی تھی۔
جبکہ نبیل رجب کو یمی نہتے عوام پر سعودی جنگی اتحاد کی بمباری کے خلاف تنقید کرنے والے ٹویٹس سے متعلق ان پر عائد کردہ حکومتی دیگر الزامات پر انہیں 15 سال کی قید کا سامنا بھی ہے۔