مصر کاایران اورحزب اللہ کے خلاف سعودی اتحاد کا حصہ بننے سے انکار
مصر کی حکومت نے ایران اورحزب اللہ لبنان کے خلاف سعودی اتحاد کا حصہ بننے سے انکار کردیا ہے ۔
شیعت نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مصری صدرعبد الفتاح السیسی نے حزب اللہ اور ایران کے خلاف ہر قسم کے سعودی عرب کے اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی کشیدگی کو گفتگو اور مذاکرات کے ذریعہ حل کرنا چاہیے مصر حزب اللہ لبنان اور ایران کے خلاف کسی اتحاد کا حصہ نہیں بنے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق مصرکے صدرعبد الفتاح السیسی نے حزب اللہ اور ایران کے خلاف ہر قسم کے سعودی عرب کے اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقائی کشیدگی کو گفتگو اور مذاکرات کے ذریعہ حل کرنا چاہیے مصر حزب اللہ لبنان اور ایران کے خلاف کسی اتحاد کا حصہ نہیں بنے گا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مصری صدر نے کہا کہ مصر حزب اللہ لبنان اور ایران کے خلاف جنگ اور فوجی اقدام کے خلاف ہے۔ عبدالفتاح السیسی نے کہا کہ مصر کے پاس جنگ کے بہت سے تلخ تجربات موجود ہیں اسی وجہ سے مصر جنگ کے خلاف ہے البتہ وہ خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک کی سلامتی کو مصر کی سلامتی سجھتے ہیں۔