شہدائے کربلاؑ کے چہلم پر ماتمی جلوسوں اور مجالس کا انعقاد
شیعہ نیوز(پاکستانی خبر رساں ادارہ)ملک بھر کی طرح چنیوٹ ، جھنگ ، کمالیہ ، احمد پور سیال اور بھوآنہ میں بھی شہدائے کربلاؑ کے چہلم پر جلوس نکالے گئے اور مجالس عزا منعقد ہوئیں جن میںعزا داروں نے بھرپور شرکت کی ۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔ چنیوٹ میں سولہ جلوسوں اور سولہ مجالس کا انعقاد کیا گیاجن کی حفاظت کیلئے پانچ سو پولیس اہلکار تعینات تھے ۔ مرکزی جلوس امام بارگاہ مہاجرین سے شروع ہو کر محلہ ٹھٹھی میں اختتام پذیر ہوا ۔ ضلع جھنگ میں انتیس جلوس نکالے گئے جن میں سے تین جلوس اے ، سولہ بی اور دس جلوس سی کیٹیگری میں شامل تھے ۔مرکز ی جلوس ڈیرہ نواباں سے شروع ہو کر امام بارگاہ قدیمی پہنچ کر ختم ہو گیا ۔ ضلع بھر میں اٹھاون مجالس بھی منعقد ہوئیں ۔ کمالیہ میں مرکزی جلوس امام بارگاہ حاجی چوک سے کربلا ریلوے سٹیشن تک نکالا گیا ۔ احمد پور سیال میں امام بارگاہ گھاڑونوالا سے چوک درس جامعۃ الغدیر تک نکالے گئے جلوس میں عزا داروں کی کثیر تعداد شریک ہوئی ۔ بھوآنہ میں محفل شاہ خراساں سے شروع ہونے والا امام بارگاہ حاجی ریاض حسین شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا۔