مشرق وسطی

داعش کے حامی گروہ کا مصری سیکورٹی قافلے پر حملہ، دس شہید

دہشت گرد تنظیم داعش کے ایک حامی گروہ کے جنگجووں کے مبینہ حملے میں کم از کم آٹھ شہری اور دو فوجی شہید ہو گئے ہیں۔

شیعت نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جمعرات کی شب میں حملہ مصر کے سینائی خطے میں ایک فوجی قافلے پر کیا گیا تھا۔ انصار بیت المقدس نامی گروہ کے شدت پسند فوجی ٹرکوں سے اسلحہ بھی ساتھ لے گئے اور انہوں نے چند ٹرکوں کو نذر آتش بھی کیا۔

تاہم ابھی تک کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ مصر کی سکیورٹی فورسز سینائی کے علاقے میں سن 2013 سے انتہا پسند قوتوں کے خلاف برسرپیکار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button