مشرق وسطی

شامی فوج نے مشرقی علاقے میں دیرالزور ہوائی اڈے پر داعش دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا

شیعت نیوز ;داعش دہشت گردوں نے دیرالزور کے ایئرپورٹ پر حملہ کیا تھا جس کے بعد شامی فوج کی کارروائی کے نتیجے میں داعش دہشت گرد اطراف کے صحراؤں اور بیابانوں کی طرف فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔
دیرالزور ہوائی اڈے پر داعش دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں اس ایئرپورٹ کو کچھ گھنٹوں کے لئے بند بھی کر دیا گیا تھا۔
شہر دیرالزور، تین برسوں سے زائد عرصے سے دہشت گردوں کے محاصرے میں رہا اور شامی فوج اور عوامی رضاکاروں کی مدد سے تین نومبر کو اس شہر سے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کر دیا گیا۔
شام سے ہی ایک اور خبر یہ ہے کہ داعش تکفیری دہشت گردوں سے وابستہ ذرائع نے حسکہ کے جنوبی مضافاتی علاقوں میں کرد ملیشیا کے پانچ جوانوں کو موت کے گھاٹ اتارے جانے کا دعوی کیا ہے۔
ادھر شامی مخالفین سے وابستہ ذرائع‏ نے اعلان کیا ہے کہ ادلب میں آئل ٹینکر کے راستے میں ہونے والے ایک دھماکے کے نتیجے میں متعدد عام شہری زخمی ہو گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button