مشرق وسطی

ترکی کا قطر سے فوجی تعاون جاری رکھنے کا عزم

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے قطر کے امیر شیخ تمیم بد حمد آل ثانی کے ساتھ گفتگو میں قطر کے ساتھ فوجی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعلان کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ترک صدرکاردوغان نے قطر کے دورے کے دوران کہا کہ قطر کا محاصرہ ظالمانہ اقدام ہے ترکی مشکل کی اس گھڑی میں قطر کے ساتھ بہت سے شعبوں میں تعاون کو برقرار رکھے گآ، خصوصاً دفاعی اور معاشی شعبے میں وہ ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ 2022 کے فٹبال ورلڈ کپ کے لیے جاری منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں ترکی کے نجی سرمایہ کار اور ادارے بھی مدد فراہم کریں گے۔دونوں سربراہان کے درمیان میں خلیجی بحران، خطے کے مسائل، اقصادی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات سمیت دوحا کی سیکورٹی اور 2022 کے فیفا ورلڈ کپ کے انعقاد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے سرمایہ کاری، سیاحت کے فروغ اور ریسرچ کے سمجھوتوں پر دستخط بھی کیے۔ ترکی صدر نے قطر کے خلاف سعودی عرب کے فوجی کارروائی کے منصوبے سرد پانی ڈال دیا ہے۔اور قطر کے خلاف عرب ممالک کے محاصرے کو بالکل ناکام بنادیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button