شہادت امام حسن ؑ جلوس:کل چوہڑ چوک پر پشاور روڈ ، مصریال اور حالی روڈز بند
شیعہ نیوز(پاکستانی خبر رساں ادارہ) فلائی اوور مہر آباد سے ٹریفک آئی جے پرنسپل روڈ، متبادل راستو ں پر چلائی جائیگی:سی ٹی او
راولپنڈی :۔ ہفتہ 18نومبر کو پشاور روڈ چوہڑ چوک میں شہادت امام حسن ؑکے ماتمی جلوس کیلئے منظم ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا، جلوس کے وقت پشاور روڈ دونوں جانب ، مصریال اور حالی روڈز بند ہوں گی اور ٹریفک متبادل راستو ں پر چلائی جائے گی، سی ٹی او یوسف علی شاہدنے بتایاکہ خصوصی ٹریفک پلان کے تحت فلائی اوور مہر آباد سے ٹریفک آئی جے پرنسپل روڈ، ڈھوک حسو روڈ، بیکری چوک اور ٹرانزٹ کیمپ سے صدر کی جانب آسکے گی، قاسم مارکیٹ سے ٹریفک براستہ ٹرانزٹ کیمپ، بیکری چوک اور ڈھوک حسو آئی جے پرنسپل روڈ جائے گی، چیئرنگ کراس چوک سے چوہڑ چوک ٹریفک نہیں جا سکے گی، قاسم مارکیٹ ، رینج روڈ شالے ویلی اور مصریال روڈ سے ٹریفک بھاٹہ چوک گولڑہ موڑ جائے گی، مصریال روڈ والی ٹریفک رینج روڈ سے شالے ویلی روڈ اور قاسم مارکیٹ جا سکے گی۔