Uncategorized
لعل شہبا ز قلندر کے مزار پر حملے میں ملوث داعش کا اہم ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار
شیعہ نیوز(پاکستانی خبر رساں ادارہ) لعل شہبا ز قلندر کے مزار پر حملے میں ملوث داعش کا اہم ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار ہو گیا ۔ رپورٹس کے مطابق سی ٹی ڈی نے کراچی کے مضافاتی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو ساتھیوں سمیت گرفتار کیا ۔گرفتار ملزم کا تعلق داعش سے ہے جس کے قبضے سے مختلف کمپنیوں کی سمیں برآمد ہوئی ہیں ۔اس گرفتاری کے حوالے سے آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو رپورٹ پیش کی جس پر انہوں نے سی ٹی ڈی کی کارکردگی پر شاباش دی ۔سی ٹی ڈی حکام آج پریس کانفرنس میں باضابطہ میڈ یا کو آگاہ کریں گے .