Uncategorized
شہدائے کربلاؑ نے ظالم کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیا:شفقت حسنین
شیعہ نیوز(پاکستانی خبر رساں ادارہ)ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی شفقت حسنین بھٹہ نے کہا ہے کہ شہدائے کربلاؑ نے ظالم کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیا ۔
ملتان:۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امام بارگاہ حسینیہ ہاشمی کالونی میں ظفر عباس زیدی کے زیرانتظام حضرت امام حسن مجتبیٰ ؑ کی شہادت کے سلسلہ میں ماتمی جلوس کی برآمدگی سے قبل عزاداروں سے اپنے خطاب میں کیا ۔ انجمن تحفظ عزاداری کے مرکزی سیکرٹری جنرل طالب حسین پرواز نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر فخر عباس، فراست عباس، حسین زیدی، حسنین زیدی،وقار حیدر،ظفر حسین،پاسٹر یوسف رضا مسیح اور ایلڈر پرویز مسیح بھی موجود تھے ۔