پاکستانی شیعہ خبریں

نام حسین ؑ جرم بن گیا ، ڈی آئی خان میں شیعہ جوان سپاہ یزید کی فائرنگ سے شہید

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ڈیرہ اسماعیل خان میں تکفیری دہشت گردوں نے ایک اور اہل تشیع نوجوان کو فائرنگ کرکے شہید کردیا ہے۔ عید گاہ کلاں روڈ پہ موٹر سائیکل پہ سوار دو افراد نے پشت سے فائرنگ کرکے عقیل حسین ولد عاشق حسین کو شہید کردیا۔ عقیل حسین کا تعلق عیدگاہ کلاں کے علاقے سے تھا اور شہید گزشتہ برس کے اوائل میں رشتہ ازواج میں منسلک ہوئے تھے اور چھ ماہ کے فرزند علی حسین کے والد تھے۔ شہید عقیل حسین کو پشت میں تین گولیاں لگیں جبکہ سر کے پچھلے حصے میں لگنے والی ایک گولی مہلک ثابت ہوئی۔ زخمی عقیل حسین کو چنگ چی میں سول ہسپتال منتقل کرنے کی فوری کوشش کی گئی تاہم ان کی سانس کی ڈور راستے میں ہی ٹوٹ گئی۔ ان کے جسد خاکی کو تھوڑی دیر قبل ہی ہسپتال سے گھر منتقل کیا گیا ہے۔ مختصر مدت کی خاموشی کے بعد شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا دوبارہ شروع ہونے والا یہ سلسلہ انتظامیہ کی کارکردگی پہ کڑا سوال ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button