Uncategorized

شیعہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ ۸ ربیع الاول کو جلوس میں احتجاج کریں گے، راشد رضوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ کی جانب سے ۸ ربیع الاول کو جلوس عزامیں اپنے پیاروں کی عدم بازیابی کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔

شیعہ مسنگ پرسنز ریلیز کمیٹی کے رح رواں سید راشد رضوی نے اعلان کیا ہے کہ شیعہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ کی جانب سے ۸ ربیع الاول کو جلوس عزامیں اپنے پیاروں کی عدم بازیابی کے خلاف گولیمار تا پٹیل پاڑہ احتجاج کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ مسئلہ آج 136 خانوادوں کا ہے لیکن غافل نہ رہیں کیونکہ اس ریاستی غنڈہ گردی کا اگلا شکار کوئ بھی بنایا جاسکتا ہے، یہ مسئلہ چند گھرانوں کا نہیں بلکہ پوری ملت جعفریہ کا مسئلہ ہے، آئیے ماورائے عدالت اغوا کے خلاف مظلوم خانوادوں کا ساتھ دیں، اسوہ حسینی پر چلتے ہوئے، ظالم و باطل قووتوں کے خلاف قیام کریں۔

واضح رہے کہ شیعہ مسنگ پرسنز ریلیز کمیٹی کی جانب سے محرم ا؛حرام کے دوران لاپتہ کیے جانے والے شیعہ عزاداروں کی عدم بازیابی کے خلاف شہر بھر میں احتجاجات کیے گئے تھے جس کا سلسلہ ا ب بھی جاری ہے مگر حکومتی ذمہ داران پر اب تک اس بات کا کوئی اثر نہیں ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button