مشرق وسطی

بحرینی عام شہریوں پرفوجی عدالت میں انتہائی متنازع مقدمے کی سماعت ملتوی

منامہ: بحرین کے9 عام شہریوں پر انتہائی متنازع مقدمے کی فوجی عدالت میںپانچویں سماعت جمعرات تک ملتوی کردی گئی ہے ۔

اللؤلؤة ٹی وی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ فوجی عدالت نے مقدمے کی سماعت کو جمعرات تک ملتوی کرنے سے پہلے دانستہ طور پر پانچ گھنٹے تک طول دیا تا کہ ملزمان پر خوف و ہراس طاری کیا جا سکے۔

عام شہریوں کے مقدمات بحرینیحکومت کی جانب سے سیاسی انتقام کے طور پر فوجی عدالتوں میں زیر سماعت لانے کے عمل کی بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے مسلسل بڑے پیمانے پر تنقید کی جا رہی ہے ، کیونکہ اس حکومتی اقدام سے مقدمے کی منصفانہ سماعت کا امکان ختم ہو گیاہے۔

یا د رہے کہ ان ملزمان جن میں سید فضل السید عباس، سید علوی، سید حسین،، محمد المطغوی اور محمد الشہابی شامل ہیں کو سیکورٹی فورسز نے بہت عرصہ پہلے سے جبری طور پر لاپتہ کر رکھا تھا ان پردیگر ساتھیوں کے ہمراہ دہشت گردی سیل چلانے کے حکومتی بے بنیاد الزام عائد کر کے اب ان کے مقدمات کو فوجی عدالت میں بھیجوایاہے ۔

رواں ماہ سے قبل ہی بحرینی حکومت نے فوجی عدالت میں اس مقدمے کی سماعت کی میڈیا کوریج پر بھی پابندی عائد کردی تھی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button