Uncategorized

کراچی میں شیعہ نسل کشی کا واقعہ ، ماتمی ذاکر حسین شہید

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)کراچی میں ایام عزا کے اختتام سے قبل شیعہ نسل کشی کا واقعہ رونماء ، شیعہ ماتمی عزادار ذاکر حسین شہید ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں مسجد باب العلم کے نزدیک کالعدم سپاہ صحابہ (اہلِ سنت والجماعت ) کے دہشت گردوں نے شناخت کر کے انجمن عزادارانِ در بتول کے ماتمی اور شیعہ مذہب اختیار کرنے والے محب اہلِ بیتؑ ذاکر حسین کو شہید کردیا ۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب رات ۳ بجے کے قریب شہید مجلس عزاو ماتم داری سے فراغت کے بعد اپنے گھر ایرانی کیمپ واقع اور نگی ٹاؤن جا رہے تھے ۔ شہید کی نماز جنازہ ایرانی کیمپ امام بارگاہ میں ادا کر دی گئی جبکہ شہید کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ وادٔی حسینؑ قبرستان میں سپر د خاک کر دیا گیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button