Uncategorized

تکفیری سوچ کے حامل افراد ملک کے امن کو غارت کرنا چاہتے ہیں، مولانا صادق جعفری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے رہنما مولانا صادق جعفری نے کہا ہے کہ ماہ محرم الحرام میں صفائی ستھرائی میں کوتاہیوں کو ماہ مبارک ربیع الاول میں دور کیا جائے، ان شاء اللہ ہمیشہ کی طرح اس سال بھی شیعہ سنی مل کر رسول اکرم ﷺ کی ولادت کا جشن منائیں گے۔ وحدت ہاوس سے جاری اپنے بیان میں مولانا صادق جعفری کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کی طرح سرزمین پاکستان میں بھی شیعہ سنی متحد ہیں، کوئی فرقہ واریت نہیں ہے، چند مٹھی بھر تکفیری سوچ کے حامل افراد ملک کے امن کو غارت کرنا چاہتے ہیں، جنہیں ہم اپنے اتحاد سے ناکام بنا دیں گے، نبی اکرم (ص) کی ذات اقدس دنیا بھی مسلمانوں کیلئے نقطہ وحدت ہے، عالم اسلام معاشرتی مشکلات اور عالم کفر کی سازشوں سے نبرد آزما ہونے کیلئے سیرت پیغمبر ختمی مرتب ﷺسے استفادہ کرے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شیعہ سنی اسلام کے دو بازو ہیں، جو بھی ان میں تفرقہ ڈالنے کی بات کرے، وہ استعمار کی خدمت کرتا ہے، آج کے دور میں رسول اکرم ﷺ کی سیرت پر عمل کرکے موجودہ فتنوں کو ختم کیا جاسکتا ہے، ضیاء الحق کی پیدا کردہ تکفیری سوچ نے ملک کو فرقہ واریت کے دلدل میں ڈال دیا ہے، ماہ ربیع الاول ہمیں اتحاد اخوت اور بھائی چارگی کا درس دیتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button