Uncategorized

سیہون شریف پر حملے کا ماسٹر مائنڈ مولانا عزیز لال مسجدوالے کا رشتہ دار نکلا، جےآئی ٹی رپورٹ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)سانحہ سیہون میں ملوث دہشتگرد نادر عرف مرشد کی جے آئی ٹی رپورٹ منظرعام پر آگئی ہے، سیہون خودکش دھماکے کا منصوبہ بلوچستان میں بنایا گیا، ماسٹر مائنڈ غلام مصطفیٰ عرف ڈاکٹر تھا۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ سہون سے متعلق جے آئی ٹی رپورٹ میں دہشتگرد نادر نے انکشاف کیا ہے کہ سانحہ سے قبل کالعدم دہشتگرد تنظیم کے چار کمانڈرز سے رابطے میں رہا، میرے ساتھیوں میں رحیم بروہی، مولوی ابراہیم اور جارو مہر شامل تھے۔ دہشتگرد نادر کے مطابق دھماکے کا منصوبہ بلوچستان میں بنایا، ماسٹر مائنڈ غلام مصطفیٰ عرف ڈاکٹر تھا، جو لال مسجد کے مولانا عبدالرشید غازی اور مولانا عزیز کا قریبی رشتہ دار ہے۔ نادر نے انکشاف کیا کہ رابطے کیلئے تھریما نامی ایپلیکیشن کا استعمال کیا، محبوب نامی شخص کی رہائش گاہ پر خودکش بمبار سے ملاقات ہوئی۔ سیہون شریف کے مزار میں مرکزی راستے سے داخل ہوئے، دہشتگرد خودکش بم دھماکے کے بعد روجھان مزاری فرار ہوئے، دہشتگرد نقل و حرکت کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرتے رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button