اورنگزیب فاروقی نے الیکشن لڑنے کی درخواست دی تو میں اسکے خلاف عدالت جاؤں گا ۔ راشد رضوی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاسبان عزا پاکستان کے مرکزی رہنماء سید راشد رضوی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ اگر دہشت گرد اورنگزیب فاروقی نے الیکشن لڑنے کے لئے کی کوشیش کی تو میں اس کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹاؤں گا ۔ اپنے بیان میں راشد رضوی نے کہا کہ کالعدم سپاہ صحابہ کا سرغنہ شیعیان علیؑ سمیت ھزاروں معصوم پاکستانیوں کے قتل میں ملوث ہے اورشہید خرم زکی اور شہید عسکری رضا کے قتل میں نامزد مرکزی ملزم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ دہشت گرد پاکستان کے جس کونے سے بھی الیکشن میں کھڑا ہوگا میں اس کے خلاف پٹیشن فائل کروں گا ۔ واضح رہے کہ دہشتگرد اورنگزیب فاروقی نے کراچی کے علاقے کورنگی فیوچر کالونی حلقہ سندھ اسمبلی PS-128 سے ایک بار پھر الیکشن لڑنے کی تیاری شروع کرلی ہے اور اس ضمن میں وہ آج کل علاقے میں انتخابات میں حصہ لینے کے عنوان سے ابھی سے مہم چلا رہے ہیں اور علاقہ مکینوں سمیت علاقہ کی با اثر شخصیات اور مساجد کے علماء کو اس مہم کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے ۔ لیکن نیشنل ایکشن پلان پہ علمدار مد کی ذمہ دار سندھ و وفاقی حکومت سمیت پولیس و رینجرز اس دہشتگرد کو روکنے کی بجائے پروٹوکول فراہم رہے ہیں ۔