Uncategorized

بیٹے کی جدائی نے باپ کی جان لے لی ، لاپتہ شیعہ عزادار نعیم حیدر کے والد خالق حقیقی سے جا ملے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) لاپتہ شیعہ عزادار نعیم حید ر کے والد نجف حسین بیٹے کی جدائی نہ برداشت کر سکنے کے باعث اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس ۱۶ نومبر کو کراچی کے علاقے پاک کالونی سے لاپتہ کئے گئے شیعہ عزادار نعیم حیدر کے والد سید نجف حسین آج انتقال کر گئے ۔واضح رہے کہ ماہ محرم کے آغاز سے کراچی میں لاپتہ شیعہ عزاداروں کی بازیابی کے لئے احتجاج منعقد کئے جا رہے تھے مگر تا حال پاکستان بھر سے ۱۰۰ سے زائد عزادار لاپتہ ہیں جنکو نہ تو عدالتوں میں پیش کیا جا رہا ہے اور نہ ہی چھوڑا جا رہا ہے۔ دوسری جانب پاکستان کے بد نام زمانہ دہشت گرد ملعون اورنگزیب فاروقی نے کراچی کے علاقے فیوچر کالونی سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے جو کہ نیشنل ایکشن پلان کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ حیرت انگیز بات ہے کہ ایک کالعدم دہشت گرد گروہ کا سرغنہ جو خود بھی دہشت گردی میں ملوث رہا ہے کس طرح کھلم کھلا آئندہ سال ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے مہم چلا رہا ہے او ریاستی ادارے اور حکومت اس کی بیخ کنی میں ناکام نظرآتے ہیں اور دوسری جانب لاپتہ شیعہ عزاداروں کو گھر سے اُٹھا کر غائب کیا جا رہا ہے اور ستم یہ ہے کہ اُن پر اگر کو ئی الزام ہے تو اسکے لئے عدالتوں میں بھی پیش نہیں کیا جا رہا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button