Uncategorized

سید پسند علی رضوی اصغریہ علم و عمل تحریک کے نئے مرکزی صدر منتخب

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے دوسرے مرکزی "کربلا محور انسانیت کنونشن” کی آخری نشست میں نئے میر کارواں کا انتخاب عمل میں آیا اور سابق جنرل سیکرٹری سید پسند علی رضوی نئے مرکزی صدر منتخب ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق اصغریہ علم و عمل تحریک کا دوسرا مرکزی کنونشن 24، 25، 26 نومبر کو ثقافتی مرکز بھٹ شاہ ضلع مٹیاری سندھ میں منعقد ہوا، گذشتہ رات مجلس عمومی کے اجلاس میں اراکین کی رائے شماری کے پہلے مرحلے میں سابق جنرل سیکریٹری سید پسند علی رضوی اور سابق سیکریٹری شعبہ فروغ عزاداری سید خادم حسین رضوی کے نام پیش کئے گئے، جبکہ آج رائے شماری کے دوسرے اور آخری مرحلے کے نتیجے میں سید پسند علی رضوی مرکزی صدر منتخب ہوئے۔ جب سید پسند علی رضوی کے مرکزی صدر منتخب ہونے کا اعلان کیا گیا، تو پنڈال میں موجود اصغری کارکنان نے والہانہ انداز میں انکا استقبال کیا۔ واضح رہے کہ سید پسند علی رضوی تحصیل کنڈیارو ڈسٹرکٹ نوشہرو فیروز سے تعلق رکھتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button