Uncategorized

اندرون سندھ چپ تعزیے کے جلوس،سخت سیکیورٹی انتظامات

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) حیدرآباد ، لاڑکانہ اوراندرون سندھ میں چپ تعزیے کے ماتمی جلوس سخت سیکیورٹی میں برآمد ہوئے ،عزاداروں نے زنجیر زنی کی،یاحسینؑ ،یاحسینؑ کی صدائیں ۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں چپ تعزیے کا مرکزی جلوس انجمن حیدری کے زیر اہتمام امام بارگاہ قدم گاہ مولا علیؑ سے برآمد ہوا جس میں عزاداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،جلوس میں خواتین اور بچے بھی موجود تھے ۔جلوس مقررہ راستوں گاڑی کھاتہ،اسٹیشن روڈ،سینٹ میری چوک سے ہوکر امام بارگاہ دادن شاہ پر اختتام پذیر ہوا ۔ جلوس میں ذوالجناح کی زیارت بھی کروائی گئی جبکہ جلوس کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ لاڑکانہ سے نمائندے کے مطابق لاڑکانہ میں چپ تعزیے کا ماتمی جلوس امام بارگاہ چاردہ معصومینؑ سے فجر کی نماز کے وقت برآمد ہوا، ماتمی جلوس میں عزادارتمام راستے زنجیر زنی کرکے کربلا کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے رہے ۔ دوسری جانب ماتمی جلوس اپنے روایتی راستوں قائم شاہ بخاری روڈ، بندرروڈ، پاکستانی چوک سے ہوتا ہوا جعفری امام بارگاہ پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔جلوس کی سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے اور مختلف گزر گاہوں کے اطراف پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات تھی۔اندرون سندھ کے دیگرشہروں میں بھی چپ تعزیے کے جلوس نکالے گئے جس میں عزاداروں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button