Uncategorized

خیر پور میں کالعدم سپاہ صحابہ کا میلاد مصطفیٰ ﷺ کے جلوس پر حملہ ، ۳ عاشقان مصطفیٰ شہید

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) خیر پور میں کالعدم سپاہ صحابہ کا میلاد مصطفیٰ ﷺ کے جلوس پر حملہ ، ۳ عاشقان مصطفیٰ شہید ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح جشن ولادت رسول خداﷺ کی خوشی میں خیر پور شہر میں جلوس نکالاگیا جس پر دورانِ جلوس سپاہِ صحابہ المعروف اہلِ سنت والجماعت کے دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ۳ عاشقان رسولﷺ ذوالفقار علی، مشتاق علی، لطیف ڈنو برڑوشہید ہو گئے جبکہ دیگر ۹ عاشقان رسولﷺ کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ حملے کی اطلاع ملت ہی پولیس اوررینجرز کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پرپہنچ گئی اور علاقے کو سیل کر کے شہید اور زخمی ہونے والوں کو سول ہسپتال خیر پو ر منتقل کر دیا گیا ۔ جہاں پر زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ زخمیوں کا کہنا تھا کہ واقعہ پولیس کی نااہلی کی وجہ سے پیش آیا ہے ایس ایچ او کی موجود گی میں ملزمان نے ریلی پر شدید فائرنگ کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button