مشرق وسطی

دمشق، حلب اور حماہ کے مضافات میں "النصرہ فرنٹ" کے خلاف آپریشن جاری

شامی فوج اور داعش کے خلاف اتحادی افواج دمشق، حلب اور حماہ کے مضافات میں دہشت گردوں کے خلاف جامع آپریشن کا آغاز کردیا ہے جس میں دہشت گرد گروہوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شامی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کی تازہ ترین کارروائی میں جنوب مشرقی حلب کے مضافات میں «عزیزیة، عبیسان، حجرات کبیرة، حجرات صغیرة اور الرشادیة» نامی علاقوں کو النصرہ فرنٹ نامی دہشت گرد گروہ سے مکمل طور ہر آزاد کرالیا ہے۔

واضح رہے کہ جنوب مشرقی حلب کے مضافات میں واقع ابوالظہور ہوائی اڈے پر النصرہ فرنٹ کا قبضہ ہے جبکہ شامی فوج اور عوامی رضا کار فورسز کے تازہ ترین آپریشن کا مقصد النصرہ فرنٹ کے زیرقبضہ علاقوں کو آزاد کرانا ہے۔

دوسری جانب حماہ میں شامی فوج اور دہشت گرد گرہوں کے درمیان شطیب نامی علاقے میں شدید جھڑپیں ہوئی ہیں، فوج کا کہنا ہے کہ النصرہ فرنٹ کے دہشت گرد اس علاقے میں آخری سانسیں لے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شامی فوج نے اس علاقے میں ابواویس الحمصی اور جیسش النصر نامی دہشت گروہ کے سربراہ ابراهیم موسی الربیع سمیت متعدد خطرناک شرپسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔

دمشق کے مضافات میں شامی فوج نے آپریشن کرکے البردعیہ کی پہاڑیوں کو بھی دہشت گردوں سے مکمل طور پر آزاد کرالیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button