Uncategorized

ملتان، ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کے زیراہتمام ''میلاد مصطفٰی موٹر سائیکل'' ریلی کا اعلان

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام 19ربیع الاول کو نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد الحسین نیو ملتان سے چوک گھنٹہ گھر تک ”میلاد مصطفٰی موٹر سائیکل”ریلی نکالی جائے گی، ملتان سے جاری بیان کے مطابق گلشن مارکیٹ، رحیم چوک، بہار چوک، علی چوک، دولت گیٹ چوک، حسین آگاہی چوک اور چوک گھنٹہ گھر تک ریلی نکالی جائے گی، ریلی سے مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، مولانا ہادی حسین ہادی، مولانا عمران ظفر، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان کے ڈویژنل صدر سید موسٰی کاظم خطاب کریں گے، علاوہ ازیں ریلی میں دیگر جماعتوں کے رہنما شریک اور خطاب بھی کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button