پاکستانی شیعہ خبریں

پشاور، امریکہ اسرائیل مخالف مظاہرہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے اسرائیل میں امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے یروشلم منتقلی اور بیت المقدس کو اسرائیل کا باقاعدہ دار الحکومت ماننے کے اعلان کے خلاف پشاور میں پریس کلب کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ ہوا۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے، جس پر امریکہ اور اسرائیل کے خلاف جبکہ جہاد کے حق میں نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے امریکی اور اسرائیلی پرچم بھی نظرِآتش کئے۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ امریکی فیصلے سے نہ صرف عالمی امن کو شدید خطرہ ہے، بلکہ یہ اسلام کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ ہے جو ہمیشہ سے مسلمانوں کے خلاف رہا ہے۔

34 ملکوں کی اسلامی فوج کیلئے یہ ایک آزمائش ہے کہ وہ عالم اسلام کو درپیش خطرات سے کیسے نمٹتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر آج بیت المقدس کو نہیں بچایا گیا تو یہ خطرہ مکہ، مدینہ اور بیت اللہ تک بھی پہنچ سکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button