Uncategorized

لاہور، امریکی صدر کیخلاف مجلس وحدت مسلمین کا احتجاجی مظاہرہ

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام امریکی انسانیت دشمن صدر ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس قبلہ اول کو غاصب صہیونی اسرائیلی دارالخلافہ قرار دینے کیخلاف ملک گیر احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ لاہور میں اسلامپورہ حیدر روڈ پر نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین لاہور کے رہنما سید حسن رضا نقوی نے کہا کہ قبلہ اول مسلمانان عالم کا دل ہے، اس کیخلاف امریکہ اور اسرائیل کی سازش کو ہم کبھی کامیاب ہونے نہیں دینگے، اسرائیل ان شاءاللہ دنیا کے نقشے سے جلد مٹ جائیگا، اسرائیل کے خاتمے کا کاونٹ ڈاون شروع ہو چکا، عالم اسلام کا بچہ بچہ غاصب انسانیت دشمن صہیونی ریاست کیخلاف لڑنے اور بیت المقدس کی آزادی کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کہاں ہے آل سعودی کی نام نہاد اسلامی اتحاد؟ آج امریکی اعلان کے بعد اس نام نہاد جعلی اتحاد کا بھی اندازہ مسلم امہ کو ہوگیا ہے، یہ اتحاد مسلم امہ کیلئے نہیں بلکہ یمن کے مظلوم مسلمانوں کے قاتل آل سعود اور اسرائیل کا سرپرست امریکہ کے مفادات کی تحفظ کیلئے بنایا گیا ہے۔ انہوں کہا کہ عرب کے عیاش بادشاہ اسرائیل اور امریکہ کے اتحادی ہیں، ان شاءاللہ ظالموں جابروں کے خاتمے کا وقت آ پہنچا ہے، وہ وقت دُور نہیں جب اسرائیل اور اس کے سرپرست امریکہ کے ناپاک عزائم خاک میں مل جائینگے، مسلمان متحد ہو کر امریکہ اسرائیل اور اس کے اتحادی پٹھوں کیخلاف ہر سطح پر آواز بلند کریں، یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے اُسے ہم سرانجام دیتے رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button