پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ، داعش ،سپاہ صحابہ کی فائرنگ سے ۳ شیعہ ہزارہ زخمی

شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)کوئٹہ میں داعش اور سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے ۳ شیعہ ہزارہ کو زخمی کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق دہشتگردوں نے بریوری روڈ پر ٹیکسی کو نشانہ بنایا جس میں ۳ شیعہ ہزارہ سوار تھے، اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں تینوں شدید زخمی ہوگئے ہیں جنہیں طبعی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل ہی بلوچستا ن کے وزیر داخلہ نے دعویٰ کیا تھا کہ کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے لوگوں کی ٹارگیٹ کلنگ ختم کردی گئ ہے، دہشتگردوں کی جانب سے آج یہ کاروائی حکومت بلوچستان کی ناکس اور ناکام کارگردی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button