مشرق وسطی

شیخ الازہر نے امریکی نائب صدر کے ساتھ ملاقات سے انکار کردیا

مصر کی سب سے بڑی دینی درس گاہ جامعہ الازھر کے سربراہ احمد الطیب نے 20 دسمبر کو مشرق وسطیٰ کے دورے پر آنے والے امریکی نائب صدر مائیک پینس سے ملاقات سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایسے لوگوں سے نہیں مل سکتے جو تاریخ کو مسخ اور انسانی حقوق کو پامال کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے امریکی سفارت خانے کی طرف سے شیخ الازھر کو خطے کے دورے پر آنے والے امریکی نائب صدر سے ملاقات کی دعوت دی گئی تھی۔

شیخ الازھر نے جوابا کہا ہے کہ وہ ایسے لوگوں سے نہیں مل سکتے جو تاریخ کو مسخ اور انسانی حقوق کو پامال کرتے ہیں۔

شیخ الازھر نے فلسطینیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا: "انتفاضہ کو جاری رکھیں، ہم تمہارے ساتھ ہیں، کبھی تمہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ جامعہ الازھر فلسطینی مقدسات کے دفاع کے لیے پرعزم ہے اور القدس کے دفاع کے لیے ہمیشہ آواز بلند کرتی رہے گی۔

شیخ الازھر نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے القدس کے بارے میں کئے گئے متنازع فیصلے کے بعد پوری اسلامی دنیا میں امریکیوں سے نفرت پائی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button