مشرق وسطی

بحرینی مظلوم عوام کے فلسطینی کاز کی حمایت اور ٹرمپ کے فیصلہ کیخلاف احتجاجی مظاہرے

منامہ: بحرین کے مظلوم شہریوں نے فلسطینی کاز کی حمایت کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو غاصب صہیونی ریاست کا دارالحکومت قرار دینے کے فیصلہ کیخلاف احتجاجی مظاہرے کئے ہیں۔

اللولوہ ٹی وی کے مطابق بحرینی عوام کی ایک بڑی تعدادنے جمعہ کے روز ڈونلڈٹرمپ کے اسرائیل نواز اور اسلام دشمن فیصلے کے خلاف ملک کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کئے۔

حالانکہ بحرینی عوام کو آل خلیفہ حکومت کی جانب سے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور وہ اپنے ہی ملک میں جابرانہ حکمرانوں کے سایہ ظلم و ستم کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ،لیکن ان فرزندان اسلام نے ایسی مشکل صورتحال کے باوجود فلسطینی مسلمانوں اور ان کے مقدس کاز کو نہیں بھولے۔

احتجاجی مظاہرین نے اس موقع پراپنے فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مسجدالاقصی اور بحرین کے رہبر انقلاب آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔

واضح رہے کہ بحرین کے علما نے عوام کو جمعہ کی نماز کے بعد قدس اور فلسطین کی حفاظت اور حمایت کے پیش نظر بڑے پیمانے پر احتجاج کی کال دی تھی۔

یاد رہے کہ امریکا کے صدرڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے دن وائیٹ ہاوس میں تقریر کے دوران قدس کو اسرائیل کے دارالحکومت کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا اور حکم جاری کیا تھا کہ امریکی سفارت خانے کو تل ابیب سے قدس منتقل کیا جائے۔ٹرمپ کو اس فیصلے پر بین الاقوامی سطح پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button