مصری جیل دہشتگردوکو داعش میں بھرتی کرنے کا گڑھ بن چکی ہے:سابق قیدی کا انکشاف
مصر کی جیل دہشت گرد تنظیم داعش میں جنگجوؤں کو بھرتی کرنے کا گڑھ بن چکی ہے۔ برطانوی اخبار ’’ٹائمز‘‘ نے انکشاف کیا ہے کہ مصری جیلوں میں چار سال قید کی سزا گزارنے والے آئرلینڈ کی شہریت رکھنے والے مصری باشندہ ابراہیم حلاوہ کا کہنا ہے کہ داعش مصر کی جیلوں میں قید مصریوں کو اپنی صفوں میں شامل کرنے کو ترجیح دیتی ہے۔
ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے حلاوہ کا کہنا تھا کہ اس نے خود اپنی آنکھوں سے دیکھا تھا کہ بیسیوں قیدیوں نے داعش کی انتہاپسند آیڈیالوجی کو اپنایا ،یہ وہ قیدی تھے جو مصری فورسز کے ہاتھوں بدترین تشدد کا نشانہ بنے تھے۔
برطانوی اخبار کے مطابق حلاوہ کو مصر میں 2013ء میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ مصر میں معزول صدر مرسی کے حق میں ہونے والے مظاہروں میں شریک تھے ،مصری فورسز نے حلاوہ گرفتار کرنے کے بعد ان پر دہشت گردی کی دفعات لگاتے ہوئے انہیں مصر کی مختلف جیلوں میں قید کر رکھا تھا۔