پاکستانی شیعہ خبریں
حکومت دہشتگردی و شدت پسندی کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے ،قاسم حسینی
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)بلوچستان شیعہ کانفرنس کے سیکورٹی انچارج قاسم حسینی نے بیان میں کہا ہے کہ حکومت کو صوبہ میں مستقل قیام امن کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے دہشت گردی اور شدت پسندی کو ختم کرنے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لائے انہوں نے کہا کہ کوئی معاشرہ اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتا جب تک وہاں امن نہ ہو اپنی نسلوں کو ایک پر امن اور خوشحال معاشرہ دینے کیلئے تمام ماتب فکر اور تمام سول سوسائٹی کو کردارادا کرناہوگا۔