لاہور پولیس نے شہر کے تمام درباروں پر سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کردی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شہر کے تمام درباروں کے سکیورٹی آڈٹ اگلے ہفتے شروع ہونگے۔ پارکنگ میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے۔ ایس پی سکیورٹی عمارہ اطہر نے 132 درباروں کے منتظمین سے ملاقات کی اور سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ایس پی سکیورٹی کا کہنا تھا کہ درباروں میں زائرین کا رش ہوتا ہے، سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے درباروں کی انتظامیہ کا رول بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی مشکوک سر گرمی کی صورت میں فوراً پولیس سے رابطہ کیا جائے۔ ایس پی کا کہنا تھا کہ درباروں میں سکیورٹی کیمرے اور واک تھرو گیٹس اور سیکورٹی گارڈز لازمی رکھیں۔ عمارہ اطہر نے کہا کہ ایک ہفتے کے بعد شہر کے تمام درباروں کا سکیورٹی آڈٹ شروع ہو گا۔ درباروں کی سکیورٹی کے حوالے سے ایک رپورٹ بنائی جائے گی، جہاں پولیس کی ضرورت ہوئی وہاں اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔