مشرق وسطی

بحرینی حکام نےحقوق کےمتحرک کارکن کو بیرون ملک سفر سے زبردستی روک دیا

منامہ: بحرینی حکام نے بحرین مرکز برائے انسانی حقوق (بی ایس سی آر )کے ایک متحرک کارکن کو بحرین سے سعودی عرب کا سفر کرنے سے اس وقت روک دیا جب وہ شاہ فہد گزر گاہ کے ذریعے جا رہے تھے اور انہیں حکام نے زبردستی واپس بھیجوا دیا ۔

اللؤلؤة ٹی وی کے مطابق بحرین سینٹر آف انسانی حقوق(بی ایس سی آر ) کے اہم متحرک کارکن حسین رضی کو شاہ فہد کاز وے پر جمعرات کو بحرین چھوڑنے سے روکا گیا۔

بحرینی ا نسانی حقوق کارکن حسین رضی نے بعد میں اپنے ٹویٹ پیغام میں بتایا کہ جمعرات کو انہیں سعودی عرب جاتے ہوئے حکام نے روک کر زبردستی واپس بھیجوا دیا اور ان پر سفری پابندیوں کے ذریعے گزشتہ نو ماہ کے بعد نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔

واضح رہے کہ اس سال جون سے اب تک بحرین کے 25 انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں پرسفر ی پابندی عائد کر رکھی ہے۔ ان اقدامات کا حکومتی مقصد بحرین مین ریاستی اداروں کی جانب سے جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کا پردہ فاش ہونے سے بچانا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button