Uncategorized
بیت المقدس کا معاملہ سیاسی نہیں عالم اسلام کا مسئلہ ہے، مولانا علی رضاناصری
شیعہ نیوز(پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)صدر شیعہ علماء کونسل گلشن اقبال کراچی معروف عالم دین مولانا علی ناصری نے کہا ہے کہ قبلہ اول کی حفاظت کیلئے کسی قر بانی سے دریغ نہیں کرینگے ،بیت المقدس کا معاملہ سیاسی نہیں بلکہ یہ عالم اسلام کا مسئلہ ہے ۔بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلم کرنے کے نتائج بہت خطرناک ثابت ہونگے ۔اور ہم قبلہ اول کی حفاظت کے لئے کسی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے ۔ امریکی صدر کا بیت المقدس کو اسرائیلی دارالخلافہ قرار دینا اور سفارتخانہ منتقل کرنے کا اعلان احمقانہ اقدام ہے ، امت مسلمہ کو متحد ہوکر استعماری ،صیہونی اور شیطانی قوتوں کا مقابلہ کرنا ہوگا ۔